بارش سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی:وزیر اعلیٰ
نئی دہلی//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز جموں و کشمیر،کیرالہ، مہاراشٹر اورگجرات کے وزرائے اعلیٰ سے بات کی تاکہ وہاں شدید بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے اور انہیں مرکز سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ حکام نے بتایا کہ وزیر داخلہ نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ وی ڈی ستیسان، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل اور جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو فون کیا۔انہوں نے کہا کہ الگ الگ فون پر بات چیت کے دوران، شاہ نے انہیں بارش سے متعلق صورتحال سے نمٹنے میں مرکز کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔جموں و کشمیر میں، شدید بارش سے شروع ہونے والے سیلاب نے منگل کو ڈوڈہ ضلع کے ٹھاٹھری قصبے کے بالائی علاقوں کو تباہ کیا، جس سے کئی مکانات، دکانوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔اس ہفتے ڈوڈہ اور کشتواڑ کے جڑواں اضلاع میں اس طرح کا تیسرا واقعہ تھا جس نے پہاڑی علاقے کو متاثر کیا ہے۔یہ واقعہ 540 میگاواٹ کے زیر تعمیر کوار ہائیڈرو الیکٹرک پاور پراجیکٹ کے قریب ڈوڈہ-کشتواڑ ہائی وے کو مسلسل بارش کی وجہ سے آنے والے شدید سیلاب کے نتیجے میں آنے کے ایک دن بعد پیش آیا۔
وزیر اعلیٰ نے بدھ کو کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے شدید بارش کے درمیان مرکزی حکومت کی طرف سے مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے عبداللہ نے کہا کہ کچھ علاقوں بالخصوص وادی چناب اور کٹھوعہ کو موجودہ موسمی حالات کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا”موسم کی وجہ سے، ہمیں کچھ علاقوں ،خاص طور پر چناب وادی اور کٹھوعہ کی طرف مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیر داخلہ نے صورتحال کے بارے میں جاننے کے لئے فون کیا، اور میں نے انہیں تمام معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں مستقبل میں مرکزی حکومت سے مدد کی ضرورت ہے تو وہ مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں،” ۔ عبداللہ نے کہا کہ اس نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے کشمیر اور کٹھوعہ کے کچھ حصوں میں موسم سے متعلق صورتحال کے بارے میں بات کی ۔انہوں نے کہا، “وزیر داخلہ نے صورتحال کے بارے میں پوچھنے کے لیے فون کیا، اور میں نے انہیں پوری طرح سے آگاہ کیا۔