آپریشنل تعیناتیوں اور، انسداد ملی ٹینسی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی
سرینگر// آرمی چیف جنرل دھیرج سیٹھ نے بدھ کو وادی کشمیر میں موجودہ سیکورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوںکا جائزہ لیا۔وادی کے دورے کے دوران فوجی سربراہ نے منگل کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے الگ الگ ملاقاتوں میں تفصیلی تبادلہ خیال کے علاوہ انہوں نے مجموعی سیکورٹی صورتحال کا فیڈ بیک لایا اور بدھ کوجنرل سنگھ نے سرینگر میں قائم 15 کور کا دورہ کیا، جو یہاں فوج کا ہیڈکوارٹر بھی ہے۔
ہندوستانی فوج کے ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک انفارمیشن نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “جنرل دھیرج سیٹھ نے موجودہ سیکورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور جنگی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے چنار کور ہیڈکوارٹراور اس کی تشکیلات کا دورہ کیا۔”اس میں کہا گیا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف کو آپریشنل تعیناتیوں، انسداد ملی ٹینسی آپریشنز، انٹر ایجنسی ہم آہنگی، تیار ہوتی آپریشنل حرکیات اور جاری یاترا کے لیے سیکورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔انہوںنے کہا، “انہوں نے تکنیکی جذب، صلاحیت میں اضافہ اور آپریشنز کے مکمل اسپیکٹرم میں مربوط جنگی تیاریوں کے لیے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔”دورے کے دوران، سی او اے ایس نے تمام رینکس کو ان کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور چیلنجنگ حالات میں ثابت قدمی کے لیے سراہا اور امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں ان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔