نئی دہلی// فوجی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم ایم نروانے نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کو دراندازی کیلئے استعمال کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔ نئی دلی میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فوجی سربراہ نے کہا کہ جموں کشمیر میں امن و سلامتی کیلئے فوج و فورسز کی کاروائیاں قابل تعریف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں تعینات سیکورٹی فورسز نے امن کی بحالی کو پہلی ترجیح دی ہے اور جب کبھی بھی انہیں چیلنجوں کا سامنا ہوا ، انہوںنے اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔ جنرل نے بتایا کہ جموں کشمیر میں سیکورٹی فورسز کامیاب آپریشن انجام دیں رہے ہیں اور کسی بھی کوشش کو کامیاب بنانے کیلئے متحرک ہے ۔ انہوں نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جموں کشمیر میں امن کی صورتحال خراب کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے تاہم ان کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ جنرل نے کہا کہ جو بھی لائن آف کنٹرول کو عبور کرتا ہے اس کے ساتھ نمٹا جائے گا اور وہ واپس نہیں جاسکیں گے۔