سرینگر// جموں کشمیر میں 33ویںوالی بال چمپین شپ اختتام ہوئی ۔ اس چمپین شپ میں جموں کشمیر کے 18اضلاع کی 18ٹیموں نے حصہ لیا ۔ والی بال چمپین شپ ’من ‘ کے 18میں تین دنوں تک کھیلے گئے اور فائنل میچ میں جموں کشمیر پولیس اور جموں کی ٹیم کے مابین کھیلا گیا ۔چمپین شپ میں جے کے پی پہلے نمبر پر فائز ہوئی جبکہ جموں کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی اور کولگام کی ٹیم نے تیسری پوزیشن پر قبضہ کرلیا اس طرح چمپئن شپ کی 18ٹیموں میں سے تین ٹیمیں فاتح قراردی گئیں۔ اس چمپین شپ کا اہتمام جموں کشمیر والی بال ایسوسی ایشن کے آرگنائزر عامر بٹ نے کیا تھا جبکہ چمپین شپ کی اختتامی تقریب پر ڈی سی سرینگر اعجا ز اسد نے بطور مہما ن خصوصی شرکت کی جبکہ جموں کشمیر سپورٹس سیکریٹری نزہت گُل بھی اس موقعے پر موجود تھیں ۔ ڈی سی سرینگر نے کامیاب ٹیموں اور صحافیوں میں اعزازی انعامات بھی تقسیم کئے ۔ سیکریٹری سپوٹس نزہت گل نے بتایا کہ سرکار جموںکشمیر میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو بڑھاوادینے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے ۔