سرینگر//جموں و کشمیر پریمیرلیگ کے ایک میچ میںسیمٹیک سٹارز نیکشمیر یونیورسٹی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔کشمیر یونیورسٹی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16 اوورز میں 105/8 رنز بنائے۔ سید صباحت نے قیمتی 43 رنز بنائے ۔سیمٹیک کی جانب سے ارون چپرانا نے 2 اوورز میں صرف 4 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کی شاندار کارکردگی ارون چپرانا کی طرف سے آئی جو مین آف دی میچ ثابت ہوئے۔
جواب میں سیمٹیکسٹارز نے ہدف کا تعاقب 9.3 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر کر لیا۔ ارون چپرانا اور جتن وادھاون نے بالترتیب 63 اور 25 رنز بنائے۔ جتن کو گیم چینجر اور ارون چپرانا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دوسرے میچ میں ڈار انٹرپرائزز نے اونرس 11 پر 12 اوورز باقی رہ کر 10 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ اونرز11پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 82 رنز پرڈھیر ہوئے۔ ڈار انٹرپرائززنے عمران ہارون کی شاندار 58 رنز کی مدد سے صرف 35 گیندوں پر ہدف آسانی سے حاصل کیا۔ ڈار انٹرپرائزز کے لیے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اظہر بٹ تھے، اظہر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 اوورز میں صرف 15 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بعد ازاں اظہر بٹ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔