سرینگر // جموں و کشمیرکے 20اضلاع میں پچھلے سال8مارچ 2020سے لیکر اس سال 4مئی 2021تک کورونا وائرس سے1لاکھ 191ہزار 869متاثر ہو ئے جن میں سے 1لاکھ 52ہزار 109افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ اسطرح مجموعی طور پر 79فیصد متاثرین نے کورونا کی وبائی بیماری کو شکست دی۔جموں صوبے کے کشتواڑ ضلع میں سب سے زیادہ 95فیصد جبکہ کشمیر صوبے کے کولگام ضلع میںسب سے کم 63.32فیصد شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔ کشمیر صوبے کے 10اضلاع میں صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی شرح 78فیصد ہے۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق سرینگر ضلع میں کورونا وائرس سے 48ہزار 95افراد متاثر ہوئے ،جن میں 36ہزار 782افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ اسطرح سرینگر میں صحتیابی کی شرح 76فیصد بنتی ہے۔بارہمولہ ضلع میں وائرس سے 13ہزار 288افراد متاثر ہوئے، جن میں 11ہزار 54افراد صحتیاب ہوئے اور یہاں صحتیاب ہونے والوں کی شرح 83فیصد ہے۔ بڈگام ضلع میں11ہزار 701متاثر جبکہ 9513افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ اسطرح بڈگام میں 81فیصد متاثرین وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پلوامہ میں 7ہزار868افراد وائرس سے متاثر ہوئے جن میں 6ہزار 159 صحتیاب ہوئے ہیں اور یہاں صحتیابی کی شرح 78.27فیصد رہی۔ کپوارہ ضلع میں 7ہزار 471افراد متاثر جبکہ 6ہزار192افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔یہاں صحتیابی کی شرح 83فیصد ہے۔ اننت ناگ ضلع میں وائرس سے 8ہزار 69افراد متاثرجبکہ 5819افراد صحتیاب ہوئے ہیں اور یہاں صحتیاب ہونے والوں کی شرح 72.11فیصد رہی۔ بانڈی پورہ میں وائرس سے 5ہزار794افراد متاثر ہوئے جن میں 5ہزار 50صحتیاب ہوئے اور یہاں صحتیابی کی شرح 87فیصد رہی۔ گاندربل ضلع میں 5ہزار686افراد وائرس سے متاثر ہوئے جن میں 5ہزار 51افراد سحتیاب ہوئے اور اسطرح یہاں صحتیاب ہونے والوں کی شرح 88.83فیصد رہی۔ کولگام ضلع میں وائرس سے 5ہزار94افراد متاثر ہوئے جن میں 3226افراد صحتیاب ہوئے اور یہاں صحتیاب ہونے والوں کی شرح 63.32فیصد ہے۔ شوپیان ضلع میں 3ہزار309افراد متاثر ہوئے جن میں 2ہزار737صحتیاب ہوئے اور اسطرح یہاں صحتیاب ہونے والوں کی شرح 82.71فیصد ہے۔ جموں صوبے میں 8مارچ 2020سے لیکر 4مئی 2021تک وائرس سے 74ہزار662افراد وائرس سے متاثر ہوئے جن میں 60ہزار526متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں اور اسطرح یہاں صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی شرح 81فیصد ہے۔ ضلع جموں میں 36ہزار 791افراد وائرس سے متاثرجبکہ 29ہزار 490افراد صحتیاب ہوئے اور اسطرح صحتیاب ہونے والوں کی شرح 80.16فیصد ہے۔ ادھمپور ضلع میں وائرس سے 6ہزار604متاثر ہوئے اور اسطرح یہاں صحتیاب ہونے والوں کی شرح 85فیصد ہے۔ راجوری ضلع میں 5ہزار451افراد متاثر ہوئے جن میں 3961صحتیاب ہوئے ہیں اور اسطرح یہاں صحتیاب ہونے والوں کی شرح 72.66فیصد ہے۔ ڈوڈہ میں وائرس سے 3ہزار964متاثر ہوئے جن میں 3ہزار542افراد صحتیاب ہوئے اور اسطرح89.35رہی ہے۔ کٹھوعہ میں 5ہزار 18افراد وائرس سے متاثر ہوئے جن میں 4ہزار 112افرادصحتیاب ہوئے اور اسطرح صحتیاب ہونے والوں کی شرح 81.94فیصد رہی۔ سانبہ میں کورونا وائرس سے 4ہزار152افراد متاثر ہوئے جن میں 2ہزار867افراد صحتیاب ہوئے اور اسطرح یہاں صحتیابی کی شرح 69فیصد رہی۔ پونچھ میں 3ہزار167افراد وائرس سے متاثر ہوئے جن میں 2ہزار606صحت یاب ہوئے ہیں اور اسطرح صحتیاب ہونے والوں کی شرح 82.28فیصد رہی ہے۔ کشتواڑ ضلع میں وائرس سے 3ہزار 18افراد متاثر ہوئے جن میں 2ہزار 864متاثرین صحتیاب ہوئے اور اسطرح یہاں صحتیاب ہونے والے افراد کی شرح سب سے زیادہ.89 94فیصد تھی۔رام بن میں 2ہزار 813افراد وائرس سے متاثر ہوئے جن میں 2ہزار439افراد صحتیاب ہوئے اور اسطرح صحتیاب ہونے والوں کی شرح 86.70فیصد جبکہ ریاسی میں3ہزار684متاثرین میں3ہزار21صحتیاب ہوئے اور یہاں صحتیابی کی شرح 82فیصد ہے۔