سرینگر //جموں و کشمیر میں بدھ کو ر129سفر کرنے والوںسمیت مزید4716افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جبکہ ریکارڈ 52افراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ فوت ہونے والوں میں 28جموں جبکہ 24 وادی میں جان گنوا بیٹھے۔ متوفین کی مجموعہ تعداد 2500کا ہندسہ پار کرکے 2510ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 1لاکھ 96ہزار585تک پہنچ گئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے35ہزار تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4716افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ تازہ متاثرین1518جموں جبکہ 3198افراد کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 3198متاثرین میں سے 35بیرون ریاستوں اور ممالک سے کشمیر آئے ہیں جبکہ 3162افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے تازہ 3198متاثرین میں سرینگر میں 1125، بارہمولہ میں 511، بڈگام میں 277، پلوامہ میں 362، کپوارہ میں 148، اننت ناگ میں 255، بانڈی پورہ میں 96، گاندربل میں 108، کولگام میں 238اور 78افراد شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس دوران مزید 24افراد فوت ہوئے ہیں اور متوفین کی مجموعی تعداد 1476تک پہنچ گئی ہے۔ مرنے والوں میں بچھوارہ کا 59سالہ شخص، صفاکدل کا 70سالہ شخص، سونہ وار کی 82سالہ معمر خاتون، آلوچی باغ کی 65سالہ خاتون، نائوپورہ کی 75سالہ معمر خاتون، عالمگری بازار کا 75سالہ شخص، زعفران کالونی پانپور کی 50سالہ خاتون، نوگام کا 65سالہ شخص، نورباغ کا 65سالہ شخص، اترپردیس ( حال حبہ کدل سرینگر)کا 26سالہ شخص، خانیار کی 50سالہ خاتون، گوسو پلوامہ کا 60سالہ شخص، ترال پلوامہ کا 70سالہ معمر شخص، کمرشورہ کا 75سالہ معمر شخص، سرنل اننت ناگ کا 62سالہ شخ اور اننت ناگ کا 65سالہ شخص شامل ہے۔ جموں صوبے میں 24گھنٹوں کے دوران 1518افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں 94افراد بیرون ریاستوں اور ممالک سے جموں پہنچے جبکہ 1424افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے تازہ 1518متاثرین میں ضلع جموں میں 598، ادھمپور میں 165، راجوری میں 175، ڈوڈہ میں28، کٹھوعہ میں 158، سانبہ میں 124، کشتواڑ میں 39، پونچھ میں 92، رام بن میں 102 اور 37افراد ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں میں بدھ کو 28افراد کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے ۔ مرنے والوں میں جی ایم سی جموں میں 15، جی ایم سی کے زچگی اسپتال میں ایک، جی ایم سی راجوری میں 2، اے ایس سی او ایم ایس میں 2، اے کے جی کٹھوعہ میں 1، سب ضلع اسپتال مینڈھر میں ایک جبکہ 2افراد گھروں میں فوت ہوئے ہیں۔جموں صوبے میں مرنے والوں کی تعداد 1034تک پہنچ گئی ہے جبکہ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 76ہزار کا ہندسہ پار کرکے 76180تک پہنچ گئی ہے۔