عظمیٰ نیوز سروس
جموں//ہندوستان کے کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل نے جموں اور کشمیر میں مالیاتی انتظام کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2023-24 کے دوران مختلف محکموں کے ذریعہ 34,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی بچتیں مقررہ بجٹ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرنڈرد نہیں کی گئیں۔CAG نے یوٹی میں مالیاتی انتظام کو بہتر بنانے کے لیے کئی اصلاحی اقدامات کی سفارش کی ہے، جس میں حقیقت پسندانہ بجٹ سازی اور اخراجات کے مضبوط کنٹرول کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔جموں و کشمیر بجٹ مینوئل کے مطابق، محکموں کو متوقع بچتیں محکمہ خزانہ کے سپرد کرنے کی ضرورت ہے۔31مارچ کو ختم ہونے والے پچھلے مالی سال کیلئے مالیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے”یہ دیکھا گیا کہ 36 گرانٹس کے تحت ہر معاملے میں 1 کروڑ روپے سے زیادہ کی بچت اور 34,917.96 کروڑ روپے (32.99 فیصد) کی دو تخصیصات کو بالکل بھی سپرد نہیں کیا گیا تھا‘‘۔آڈٹ میں مزید بتایا گیا کہ 1,04,178.32 کروڑ روپے کی کل گرانٹ کی تخصیص کے مقابلے میں 36 گرانٹس میں اصل اخراجات 69,260.36 کروڑ روپے تھے، جس کے نتیجے میں 34,917.96 کروڑ روپے کی کافی بچت ہوئی۔ سی اے جی نے کہا کہ اسی طرح 2023-24 کے دوران اخراجات کے لیے کل پروویژن 1,57,212.90 کروڑ روپے تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ “سال کے دوران اصل مجموعی اخراجات 1,26,054.97 کروڑ روپے تھے۔ اس کے نتیجے میں 2023-24 کے دوران 31,157.93 کروڑ روپے کی بچت ہوئی جسے سپرد نہیں کیا گیا تھا۔”سی اے جی نے کہا کہ مجموعی اخراجات کل گرانٹس اور اختصاص سے تقریباً 20 فیصد کم رہے۔ رپورٹ میں مزید روشنی ڈالی گئی ہے کہ 28 گرانٹس کے تحت 45 معاملات میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی بچتیں بغیر سرنڈر کے دیکھی گئیں، جب کہ 37 معاملات میں 2021-22 سے 2023-24 تک مسلسل تین سالوں میں مسلسل زیادہ بچت دکھائی گئی۔سی اے جی نے کہا کہ مختص کردہ فنڈز میں سے نصف سے زیادہ دس اہم محکموں میں خرچ نہیں کیے گئے۔ ان میں قبائلی امور 80 فیصد، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ 70 فیصد، صنعت و تجارت 68 فیصد، منصوبہ بندی67فیصد،اری گیش اینڈ فلڈ کنٹرول 64 فیصد، باغبانی 58 فیصد، زراعت54 فیصد، ثقافت 68 فیصد، ماہی پروری 50فیصد اور محکمہ اطلاعات57 فیصد شامل ہے۔سنگین طریقہ کار کی خامیوں کو اجاگر کرتے ہوئے، نے نشاندہی کی کہ 2023-24 کے دوران 35 سکیموں اور نو گرانٹس میں سب ہیڈز کے تحت 5,214.45 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔دوسری طرف، اکتوبر 2019 اور مارچ 2024 کے درمیان 19,610.17 کروڑ روپے کے اضافی اخراجات بغیر کسی مناسب ریگولرائزیشن کے کیے گئے۔۔ سی اے جی نے خبردار کیا کہ اس طرح کی غیر منظم زیادتیاں مالی نظم و ضبط اور قانون سازی کے کنٹرول کو کمزور کرتی ہیں۔رپورٹ میں ضمنی بجٹ میں ناقص منصوبہ بندی کی بھی نشاندہی کی گئی۔ اس میں کہا گیا کہ 588.69 کروڑ روپے کی اضافی فراہمی غیر ضروری ثابت ہوئی کیونکہ اخراجات اصل دفعات کی سطح پر نہیں آئے۔