جموں// سینٹرل یونیورسٹی جموں کے ہوسٹل کمرے میں طالب علم کو لٹکتے ہوئے پایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ سینک کالونی جموں میں سینٹرل یونیورسٹی کے ہوسٹل کمرے میں طالب علم کی لاش پْر اسرار حالت میں برآمد کی گئی۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر طبی اور قانونی لوازمات پورے کئے۔متوفی طالب علم کی شناخت ابھنو چوبے ولد ودھے چرن ساکن مدھیہ پردیش کے بطور ہوئی ہے۔طالب علم کی موت کیسے اور کن حالات میں ہوئی اس کی جانچ پڑتال شروع کی گئی۔اس ضمن میں پولیس اسٹیشن چھنی ہمت میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔