عظمیٰ نیوز سروس
جموں// پولیس نے ہفتہ کو جموں ضلع کے قاسم نگر میں ایک خاتون کے گھر کوقرق کیا جو مبینہ طور پربردہ فروشی میں ملوث تھی۔پولس کے مطابق سورنا دیوی نامی اس خاتون کو پانچ دیگر ساتھیوں کے ساتھ پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا کیونکہ وہ جموں کے قاسم نگر میں کوٹھے چلانے میں ملوث تھیں۔پولیس نے بتایا کہ انہوں نے تحقیقات کے دوران یہ ثابت کیا ہے کہ سورنا دیوی کے دیگر پانچ ساتھیوں کے ساتھ گرفتاری کے بعد اس کے گھر سے ایک کوٹھا چلایا جا رہا تھا۔ گھر کو کوٹھے قرار دینے کے بعد غیر اخلاقی سمگلنگ ایکٹ کے تحت قرق کیا گیا ہے۔ان کی گرفتاری کے بعد پولیس کا کہنا تھا کہ کیس کی تفصیل سے تفتیش کی گئی اور اسی کے مطابق چالان عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس افسر نے مزید کہا کہ جموں میں ایک تجارتی عمارت کو بھی راڈارپررکھا گیا تھا لیکن انہوں نے عدالت سے امتناع لے لیا ہے۔پولیس نے مزید کہا، ’’ہمارے پاس اس عمارت کے خلاف ثبوت موجود ہیں‘‘۔
جموں میں سورج آگ برسنے لگا…گرمی سے بچنے کیلئے چھاتوں کا استعمال