عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں جمعے کے روز سمارٹ میٹروںکی تنصیب کے خلاف مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ شیو سینا کارکنوں اورتالاب تلو کے رہائشیوںنے احتجاج کیا۔اطلاعات کے مطابق سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف جموں میں جمعے کے روز مختلف سیاسی تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ شیو سینا ہندوستان کے درجنوں کارکنوں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے اور الزام لگایا کہ حکومت کو غریبوں کا کوئی خیال نہیں۔مظاہرین نے بتایا کہ موجودہ دور میں وہ میٹروں کے حساب سے بجلی فیس ادا کرنے سے قاصر ہے۔ان کے مطابق حکومت کو اس سنگین مسئلے کی اور توجہ مبذول کرنی چاہئے اور ان لوگوں کو مستثنیٰ رکھا جائے جو غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزر بسر کر رہے ہیں۔تالاب تلو میں بھی لوگوں نے سڑک پر آکر احتجاج کیا اور سمارٹ میٹر کی تنصیب پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میٹروں کی تنصیب کا عمل فوری طور بند کرنے کا مطالبہ کیا۔