جموں//جموں کے اکھنور میں ٹریفک کے ایک بھیانک حادثے میں 2جواں سال نوجوان از جان ہوئے۔اطلاعات کے مطابق نئی بستی نڈ اکھنور کے نزدیک موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں اْس پر سوار دو نوجوان شدید طورپر زخمی ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔متوفین کی شناخت 20سالہ روہت کمار ولد بالبیر کمار ساکن بومل اور 19سالہ امن کمار ولد اشوک کمار ساکن نڈ اکھنور کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔ ادھر جموں کے میران صاحب علاقے میں ٹریکٹر نے دو سالہ بچی اور اُس کی نانی کو کچل ڈالا جس وجہ سے دونوں کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ ذرائع کے مطابق جموں کے میران صاحب علاقے میں اُ س وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب دو سالہ بچی تتلی گھر کے صحن میں کھیلے کھیلتے سڑک پر نکل آئی اور نانی بھی اُس سے اندر لانے کی خاطر نکلی جس دوران تیز رفتار ٹریکٹر نے دونوں کو کچل ڈالا ۔ متوفین کی شناخت دو سالہ تتلی اور اُس کی نانی کی پہچان انیتا دیوی کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے حادثے کی تصدیق کرت ہوئے بتایا کہ قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاشیں وارثین کے سپرد کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریکٹر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی بھی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔