جموں // حالیہ بارشوں کے بعد جموں میں دن کے درجہ حرارت میں قدرے بہتری آئی ہے جس سے لوگوں نے کچھ حد تک راحت کی سانس لی ہے جہاں جموں میں جون کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40ڈگری کے آس پاس رہتا تھا وہیں پچھلے کچھ دنوں میں اس میں قدر کمی دیکھی گئی ہے اور جمعہ کے روز جموں میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ بانہال میں 28.8،بٹوٹ میں 29.0،کٹرہ میں 33.5،بھدرواہ میں 29.1، ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جموں خطہ کے کچھ ایک علاقوں میں شام کے وقت ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔