جموں //جموں میونسپل کارپوریشن ایک اجلاس جموں مئیر چندر موہن گپتا کی قیادت میں منعقد ہوا جس کے دوران کارپویشن کے کام کاج میں بہترین کیلئے دیجیٹل نظام متعاروف کروانے پر تفصیلی غور کیا گیا ۔ا س اجلاس کے دوران فیلڈ ایمپلائز کیلئے بائیو میٹرک نظام حاضری ،معاوضہ کی ادائیگی کیلئے پی او ایس مشینوں کا استعمال کے علا وہ فائل ٹریکنگ سسٹم پر غور کیا گیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے جموں مئیر نے کہاکہ کارپوریشن جلد ہی ایک موبائل اپیلی کیشن تیار کرئے گی جس میں رہائش مکانات کیساتھ ساتھ تجارتی مراکز اور ان کے مالکان کیلئے آئی ڈی تیار کی جائے گی تاکہ اس شناخت کو مختلف کاموں کیلئے استعمال کیا جاسکے ۔انہوں نے جموں میونسپل کارپوریشن کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ جلد ہی دفتر کام کاج کیلئے فائل ٹریکنگ سسٹم متعاروف کرئے تاکہ اس سلسلہ میں تمام معاملا ت کو جلد حل کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ ’دیجیٹل ڈاٹا انٹری موبائل اپیلی کیشن مکینوں کے نشاندہی کیلئے استعمال کی جائے گی ۔اس اجلاس میں کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن ،جوائنٹ سیکریٹری ،اسٹنٹ کمشنر ،ہیلتھ آفیسر ودیگران بھی موجود تھے ۔