سید امجد شاہ
جموں//جموں شہر ترقی کے ساتھ ساتھ غیر منصوبہ بند کھدائی اور محکموں کے درمیان عدم تعاون کا گواہ ہے جو ایک دوسرے کا خیال کیے بغیر زمینی کام انجام دیتے ہیں۔محکموں کے درمیان عدم تعاون کے اس رویے نے جموں شہر میں رہنے والے عام لوگوں کی پریشانیوں کو جنم دیا ہے کیونکہ یہ ایک پرہجوم رہائشی اور تجارتی جگہ ہے اور محکمہ کی جانب سے مبینہ طور پر غیر منصوبہ بند سڑکوں کی کھدائی کی وجہ سے اس میں بڑے بڑے گڑھے ہیں۔ سیاسی نمائندوں کا کہنا تھا کہ کھدائی اور مرمت کا کام اکثر عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاسی نمائندوں کے لیے بھی تکلیف کا باعث بنتا ہے جو ان کا بروقت نمٹانے میں ناکام رہتے ہیں کیونکہ عہدیداروں کے کام میں زیادہ تر تاخیر ہو جاتی ہے۔ ان نمائندوں کو اکثر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب وہ ان لوگوں کی امنگوں پر پورا اترنے میں ناکام رہتے ہیں جنہوں نے انہیں ووٹ دیا تھا۔جموں میونسپل کارپوریشن (جے ایم سی) کے کارپوریٹروں میں سے ایک نروتم شرما (بی جے پی رہنما)، وارڈ نمبر 03، اولڈ سٹی جموں نے بتایا کہ “ہمارے پاس لنک روڈ سے پیر مٹھا تک بہت سارے گڑھے ہیں۔ یہ گڑھے پرانے شہر میں مصروف جگہ ہونے کی وجہ سے مقامی باشندوں، مسافروں کے ساتھ ساتھ دکانداروں کے لیے ایک بڑی تکلیف بن گئے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے سڑک کے اطراف اور گلیوں میں جگہ جگہ گڑھوں کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے لیکن متعلقہ محکمے کی جانب سے یاد دہانیوں کے باوجود سڑک کی مرمت نہیں کی گئی۔انکاکہناتھا”لوگ ہمارے پاس شکایات لے کر آتے ہیں۔ ہم مرمت کے کام کو یقینی بنانے کے لیے پی ڈبلیو ڈی حکام سے رجوع ہوئے۔ سال گزر گیا۔ لیکن اب وہ مان گئے ہیں۔ امید ہے کہ، وہ آج شام تک مطلوبہ کام کر لیں گے” ۔انہوں نے کہاکہ مرمت کا کام کرنے کے لیے محکمہ کی طرف سے مثبت جواب کی توقع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان سڑکوں کو ایک محکمہ نے سیوریج کے پائپ ڈالنے کے لیے کھود دیا تھا اور پھر سڑکوں کی مرمت نہیں ہوئی جو پرانے شہر کے لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی ہے۔دریں اثنا سماجی کارکن رمن شرما نے کہا “شہر میں بھیڑ ہے اور سڑکیں اتنی چوڑی نہیں ہیں کہ مسافر ان بڑے گڑھوں سے بچنے کے لیے مصروف بازار سے گزریں جہاں دو پہیہ گاڑیاں مشکل سے چل سکتی ہیں‘‘۔انکاکہناتھا”آپ لکھداتا بازار سے لے کر لنک روڈ تک بڑے سائز میں گڑھے دیکھ سکتے ہیں اور پہلوان کی ایک مشہور مٹھائی کی دکان سے جین بازار تک مرمت کا کوئی کام نہیں ہورہاہے۔ سڑکیں خستہ حال ہیں۔ وہ دو پہیوں اور چھوٹی کاروں کے لیے خطرناک ہیں‘‘۔اس کے علاوہ کارپوریٹر، گوجر نگر، محی الدین چودھری نے کہا “گجر نگر میں سڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہے اور ساتھ ہی اس علاقے سے گزرنے والے پل کی حالت بھی خراب ہے”۔انہوںنے کہا کہ چونکہ بارش کے بعد کئی گڑھوں کے منظر عام پر آنے کے بعد گجر نگر پل کی بگڑتی ہوئی حالت پر عوام کو شدید تشویش ہے۔انکاکہناتھا کہ انہوں نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے سامنے یہ مسئلہ اٹھایا کہ اس کی مرمت کا کام کیا جائے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔چودھری نے کہا‘‘ہم نے ان کے سینئر حکام سے ملاقات کی اور انہوں نے ہمیں مرمت کا کام شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اسی مناسبت سے مذکورہ پل پر مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ JCB نے پل کے اوپری حصے کو ہٹا کر نیا ڈال دیا ہے اور اسے مزید نقصان سے بچا لیا ہے”۔انہوںنے کہاکہ گوجر نگر کی اندرونی سڑکوں کی حالت بھی ٹھیک نہیں ہے۔انکاکہناتھا”وہ خستہ حالت میں ہیں۔ اس سلسلے میں ہم نے 1 کلومیٹر تک اندرونی سڑکوں کے لیے ٹینڈر جاری کیے تھے یعنی سیاست دان کی رہائش گاہ تک ڈی پی ایس پارکنگ روڈ، گجر نگر چوک سے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول، بازار کزبہ، گجر نگر چوک سے قبرستان، لوئر گجر نگر پارک۔ شمشان گھاٹ تک۔تاہم ٹھیکیدار خام مال کے نرخوں میں اضافے کی وجہ سے کام شروع کرنے پر راضی نہیں ہوئے۔ ہم نے ابتدائی طور پر منظور شدہ ٹینڈرز کو منسوخ کر دیا ہے اور نئے ٹینڈر جلد ہی جاری کیے جائیں گے” ۔کارپوریٹر چودھری سبط علی نے کہا کہ آپ حاجی کالونی، ایکسٹینشن ایریا میں سینک کالونی، گجر کالونی، سنجوان، بھٹنڈی، جلال آباد کے علاقے اور دیگر ملحقہ علاقوں میں گڑھے دیکھ سکتے ہیں اور یہ سڑک حادثات کا سبب بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حفاظتی دیوار بنانے کی ضرورت تھی لیکن ایسا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے گرانڈ ہل کے قریب ایک گاڑی منہدم ہونے والی دیوار کے ملبے کے نیچے آگئی تاہم ڈرائیور بال بال بچ گیا۔انہوں نے کہا کہ کوئی ہماری بات نہیں سن رہا ہے۔ ہم نے کئی بار متعلقہ حکام کے سامنے مسئلہ اٹھایا۔