جموں //اساتذہ میں تخلیقی خیالات شامل کرنے کے مقصد سے جموں سنسکرتی سکول نے اساتذہ کیلئے ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ورکشاپ زیر نگرانی پرنسپل و وائس چیرپرسن روہنی ایما کی نگرانی میںمنعقد کیا گیا۔ایک نامور ہستی پرنسپل ڈی پی ایس اودہم پور ڈاکٹر کنال آنند اس موقعہ پر ریسورس پرسن تھے۔انہوں نے "art of teaching & grooming of Teachers". کے موضوع پر ورکشاپ منعقد کیا۔ورکشاپ اساتذہ برادری کیلئے نبہت ہی مفید اور کارگر ثابت ہوا ۔ کلاس روم حالات میں سدھار لانے کیلئے متعد د سرگرمیاں منعقد کی گئی۔اساتذہ نے اس موقعہ پر کہا کہ ہم نے ورکشاپ سے بہت کُچھ سیکھ لیا ہے،جس سے ہمیں تخلیقی طریقہ سے سکھانے میں مدد ملے گی۔