جموں// جموں خطے میں سیاحتی شعبے کو ایک مضبوط عزم دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منو ج سِنہا نے جموں روپ وے کے 1.18 کلومیٹر طویل پیر کھو ۔ مہمایہ سیکشن کا اِفتتاح کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں روپ وے کے مکمل عمل سے جموںوکشمیر میں سیاحتی شعبے کو مزید فروغ ملے گا۔ اِس کے علاوہ اِس خطے کے مقامی لوگوں کو بالواسط اور بلاواسطہ معاش کے مواقع کی سماجی و معاشی ترقی کو بھی فروغ حاصل ہوگا ۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں روپ وے خطے میں سیاحوں کا ایک خاص مرکز ہوگا ۔ اِس سے جموں وکشمیر کے سیاحتی شعبے میںنیا جوش و جذبہ پیداہوگا فر اور جموں شہر کے جمالیات میں اِضافہ بھی ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ عوام کے لئے روپ وے کے پیر کھو ۔ مہمایہ سیکشن کو کھولنے کے ساتھ مذہبی سیاحت کا سرکٹ جو جموں شہر کے تین بڑے مندروں کو آپس میں ملاتا ہے ۔ پیر کھو ، مہمایہ اور باہو مندر بھی مکمل ہوچکے ہیں۔اُنہوںنے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ روپ وے کے وقتاً فوقتاً معائینہ کے لئے ایک معیاری آپریٹنگ طریقۂ کار ( ایس او پی) مرتب کریں اور ماحولیاتی عوامل کو مد نظر رکھتے ہوئے تحفظ کے اعلیٰ ترین معیارات اور پیشہ ورانہ مہارت کو برقرار رکھیں۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ سیاحو ں کی آسان رسائی کے لئے زیر اِلتوأ معاون کاموں کو فوری طور پر مکمل کر کے انہیں جلد از جلد آپریشنل بنائیں۔جموںروپ وے پروجیکٹ میں ریستوراں، واک ویز ، لان ، عوامی اِفادیت ، پارکنگ کی جگہ اور لوگوں کے لئے تفریحی سہولیات پیش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ جموں روپ وے ایک ہائبرڈ سسٹم ہے ۔ اس اہم جزکوجو درآمد اور اِنڈین سسٹم کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے ۔ یہ 75.83کروڑ روپے کا لاگت والاپروجیکٹ دو حصوں پر مشتمل ہے ۔سیکشن اوّل میں پیر کھو ( مبارک منڈی کے نیچے) اور مہمایا کے درمیان ہے جس کا فاصلہ 1.184کلومیٹر ہے جبکہ سیکشن دوم مہمایامندر اور باہو کے درمیان ہے جس کا فاصلہ 0.485 کلومیٹر ہے ۔اِس موقعہ پر میئر جے ایم سی چندر موہن گپتا ، ممبر پارلیمنٹ جُگل کشور شرما ، لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمدخان، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ،ایڈیشنل ڈی جی پی مکیش سنگھ، سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ ، صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں انشل گرگ ، ایم ڈی جے اینڈ کے کیبل کارکاپوریشن ایم اے وانی اور دیگر متعلقہ اَفسران موجود تھے۔اِفتتاحی تقریب میں ڈپٹی میر جے ایم سی پورنما شرمااور میونسپل کارپورٹروں نے شرکت کی۔
ماحولیاتی استحکام کو بہتر بنانے کاعمل
کوڑے کرکٹ کوآسانی سے الگ کرنے کی سہولیات کا افتتاح
جموں//جموں کشمیر یو ٹی میں ٹھوس فضلہ کے انتظام کے بہتر عمل ، ماحولیاتی استحکام اور جموں شہر میں پیدا ہونے والے کوڑے کو آسانی سے الگ کرنے ، ضایع کرنے اور پروسیسنگ کی سہولت کیلئے ایک قدم کے تحت لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے بندورکھ جموں میں میٹریل ریکوری کی سہولت کا افتتاح کیا ۔ نئی سہولت کو جدید کارکردگی پر مبنی مشینری سے آراستہ کیا گیا ہے تا کہ خشک فضلہ سے 100 فیصد بازیابی حاصل کی جا سکے ۔ اس سے شہر میں روز بروز پیدا ہونے والے کچرے ، گتے اور پلاسٹک وغیرہ کے تمام قسم کے کاغذی فضلہ کو جمع کرنے اور الگ کرنے میں آسانی ہو گی ۔ اس موقعہ پر لفٹینٹ گورنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی سہولت سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کیلئے حکومت کی کوششوں کی تکمیل کرے گی اور جموں و کشمیر صاف بھارت مشن کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ حکومت یو ٹی میں پائیدار شہری مستقبل کیلئے ویسٹ منیجمنٹ کی طرف توجہ دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ماحولیاتی استحکام کیلئے تخلیقی فضلہ کے انتظام کی حکمت عملیوں کی تشکیل میں مستقل کوششیں کر رہے ہیں اس کے علاوہ ماحولیات کے تحفظ کو اپنے ترقیاتی منصوبے کا لازمی جُز بنا رہے ہیں ۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ اس سہولت کو معاشی طور پر پائیدار سماجی و تکنیکی ماڈل بنانے کیلئے مختلف خصوصیات سے آراستہ کیا گیا ہے ۔ یہ فضلہ اٹھانے والوں ، فضلہ جمع کرنے والوں اور متعلقہ ری سائیکلرز کی استعداد کار بڑھانے کیلئے معاون نظام کے طور پر بھی کام کرے گا ۔ جے ایم سی کے مئیر چندر موہن گپتا نے کہا کہ جموں میونسپل کارپوریشن اپنے دائرہ اختیار میں ٹھوس فضلہ جمع کرنے ، نقل و حمل اور ضایع کرنے کے موثر طریقوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں لفٹینٹ گورنر نے این اے ایف ای ڈی کے تعاون سے کوٹ بھلوال میں 80 کروڑ روپے کی انٹی گریٹڈ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ سہولت کا ای فاؤنڈیشن رکھا ۔ ممبر پارلیمنٹ جگل کشور شرما ، چیف سیکرٹری ارون کمار مہتہ ، پرنسپل سیکرٹری برائے حکومت ایچ اینڈ یو ڈی ڈی دھیرج گپتا ، ایڈیشنل ڈی جی پی مکیش سنگھ ، ڈویژنل کمشنر جموں راگھو لانگر ، ڈپٹی کمشنر جموں اشول گرگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔ ڈپٹی مئیر جے ایم سی محترمہ پورنما شرما ، کمشنر جے ایم سی اونی لواسہ ، جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چئیر مین روہت کھجوریہ اور دیگر سینئر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔