جموں//ائیر پور ٹ اتھارٹی آف انڈیا نے جموں ائیر پورٹ پر واچ اوورس رات 9بجے تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ریاستی حکومت کے نام ایک مراسلے میں ائیر پورٹ اٹھارٹی آف انڈیا نے کہا ہے کہ یہ جمو ں ہوائی اڈے پر رات دیر گئے تک سرگرمیاں عملانے کے لئے تیار ہے اور جب ائیر لائنز اپنا فلائیٹ شیڈول پیش کرے گی تو اے اے آئی ان کارروائیوں کی اجازت دے گی۔واچ اوورس کو توسیع دینے کی بدولت جموں ائیر پورٹ پر رات دیر گئے تک پروازوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور جموں آنے والی اور یہاں سے جانے والی پروازوںکی تعداد میںبھی اضافہ ہوگا۔اس وقت ائیر پورٹ پر صبح 8بجے سے شامل 5بجے تک ہی پروازوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔اس فیصلے سے سیاحتی سرگرمیوں کو دوام حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ شری ماتا ویشنو دیوی کے شردھالوئوں کو بھی فائدہ ملے گا۔ریاستی حکومت لگاتار مرکزی سرکار ، وزارت دفاع اور ائیر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا سے درخواست کرتی آرہی ہے کہ وہ سری نگر اور جموں ہوائی اڈوں پر واچ اوورس میں اضافہ کریں تاکہ عام لوگوں اور سیاحوں کی سہولیت کے لئے رات دیر گئے تک پروازیں چلائی جاسکیں ۔پرنسپل سیکرٹری شہری ہوائی بازی محکمہ ریاستی سرکار سے کہا گیاہے کہ وہ ائیر پورٹ حکام ، سیکورٹی ایجنسیوں اور ائیر لائنز کے ساتھ رابطہ قائم کر کے جموں ہوائی اڈے سے رات دیر گئے کی پروازوں کی شروعات کے تعلق سے خدو خال طے کریں۔