جموں // جمعتہ الوداع کی نماز ادا کرنے کے بعد یہاں انجمنءامامیہ جموں و دیگر انجمنوں جیسے کہ شہد مرتضیٰ لائبریری جموں ، انجمنءحیدریہ نیو پلاٹس،انجمن ءحسینی بٹھنڈی و پونچھ،پلیرا، منڈی، سرنکوٹ سے آئے ہوئے لوگوں کی جانب سے فلسطین کے عوام کے ساتھ یکجہتی منعقد کرنے اور اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر غیر قانونی قبضہ کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا ۔سینکڑوں کی تعداد میںمظاہرین نے بین الاقوامی برادری سے فلسطین کے عوام کی مدد کرنے کےلئے آگے آنے کی اپیل کی گئی ۔اس موقعہ پر مظاہرین نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے عوام پر ڈھائے جارہے مظالم کے خلاف کربلا کمپلیکس سے شہیدی چوک تک پُر امن احتجاجی مارچ نکالا ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ مسجد پیر مٹھا کے امام جمعہ مولانا علی بادشاہ نقوی نے لوگوں کو فلسطین کے عوام سے یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کےلئے آگے آنے کو کہا ۔شیخ محمد علی محمدی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اور دیا کہ ہر ایک انسان کا فرض بنتا ہے کہ وہ اسرائیل کے غیر قانونی قبضہ کے خلاف کھڑے ہو جائیں۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میںصدر انجمنءامامیہ سعید امانت علی شاہ نے کہا کہ اسلام امن و خوشحالی کا مذہب ہے اور ہمیشہ سے ہی مظالم کے خلاف کھڑا ہوا ہے۔انہوں نے سماجوں کے درمیا ن رواداری برقرار رکھنے پر زور دیا اور بے گناہ انسانوں پر بلا لحاظ مذہب و ملت ،رنگ و نسل تمام قسم کی ناانصافی /مظالم کی مذمت کی۔انجمن امامیہ کے سیکرٹری پروفیسر شجاعت نے کہا کہ ہم یہاں ان بچوں کو خراج ادا کرنے کےلئے اکٹھا ہوئے ہیں،جنھیںفلسطین میں اسرائیلی فورسزنے ہلاک کیا اور یمن میں سعودی دور میں اور شام میں ISIS یا دنیاکے کسی بھی حصہ میںہوئی ہلاکتوں میں ۔انہوںنے مزید کہا کہ مرحوم امام خمینی ،جنھوں نے یوم القدوس کا اعلان کیا تھا اور تمام مسلمانوں کو مظالم فورسز جیسے کہ اسرائیل اور امریکہ کے خلاف جد و جہدکرنے کےلئے ایک ہی جھنڈے تلے اکٹھا کیا۔مظاہرین فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز قبضہ کے خلاف نعرے بلند کئے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہامام خمینی، اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی نے تمام مسلمانوں پر زور دیا تھا کہ متبرک ماہ رمضان کی آخری جمعہ کو مسجد الاقصیٰ اور فلسطین کی آزادی کے لئے بطور یوم القدوس منایا جائے۔آخر میں پروفیسر سیکرٹری انجمن اسلامیہ جموں شجاعت خان نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔