سرینگر//محکمہ جل شکتی میں کام کررہے ڈیلی ویجرس وکیجول لیبرس کی نمائندہ تنظیم کشمیر پی ایچ ای جوائنٹ ایمپلائز ایسوسیشن کی کال پر ز ڈیلی ویجرس وکیجول لیبرس کے تنخواہ کی واگزاری کے حق میں ہڑتال کی جبکہ27ستمبر کو چیف انجینئر پی ایچ ای آفس چلو کی کال دی۔ ہڑتال کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کشمیر پی ایچ ای جوائنٹ ایمپلائز ایسوسیشن کے چیئرمین سجاد احمد پرے نے محکمہ کے چیف انجینئر پر سرکاری و عدالت عظمی کے احکامات کو بالائے رکھنے کا الزام عائد کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ واٹر ورکس ڈویژن سرینگر میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت سے کام کرنے والے600 ڈیلی ویجرس وکیجول لیبرس کی تنخواہ بلا جواز روک دی گئی نتیجہ سینکڑوں معصوم عیال فاقہ کشی پر مجبورہیں اور کسمپرسی کی حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اب ظلم و ستم کی انتہا ہوگئی اور صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور اس صورتحال سے باہر نکلنے کے لیے احتجاج بلند کرنے کے سوا ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں ہے۔انہوں نے کمشنر سیکرٹری جل شکتی واعلی افسراں سے اس معاملہ میں ذاتی دلچسپی لینے کی پرزور اپیل کی۔ انہوں نے تمام ڈیلی ویجرس و کیجول لیبرس سے اپیل کی کہ وہ 27 ستمبر سوموار کو چیف آفس راجباغ کارخ کرے تاکہ پر امن احتجاج بلند کیا جائے۔