بانڈی پورہ //ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد کی ہدایت پرجوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ امتیاز احمد نے جل جیون مشن سکیم کے حوالے سے ایک میٹنگ طلب کی جس میں محکمہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔جائزہ میٹنگ میں افسران نے تفصیلی خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیہاتوں میں اب تک 30 ہزار گھرانوں کو اس سکیم کے تحت پینے کا صاف پانی پہنچایا گیا ہے ۔جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ نے کہا کہ 113ڈی پی آر ایس تیار ہیں، 102ڈی پی آرایس ایک ہفتے کے اندر رمکمل کر لئے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ سال2020-2022 اس حوالے سے انقلابی سال ثابت ہونگے،کیونکہ تمام دیہاتوں تک نل کے ذریعے صاف پانی پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ309 کروڑ روپے کے ایک پلان کو منظوری مل گئی ہے اور یہ پیسہ 30 نئے فلٹریشن پلانٹوں پر خرچ کیا جائے گا ۔