راجوری //فوج کی جانب سے اپنے اس جانباز اہلکار کو الوداعی سلامی دی گئی جس نے گزشتہ روز کنٹرول لائن پر اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ سپاہی جسپریت سنگھ کی نعش کو آخری رسومات کیلئے اس کے آبائی گائوں تلونڈی نالیاں، تحصیل دھرمکوٹ ضلع موگا پنجاب بھیجنے سے قبل راجوری میں 16کارپس کی 25ویں ڈویژن کی جانب سے نعش کی گلپوشی کی گئی اور پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سلامی دی گئی۔ ڈویژن کے مقامی کمانڈر نے کمانڈر انچیف ناردن کمانڈ اور جی او سی 16کارپس کی جانب سے بھی گلہائے عقیدت پیش کئے ۔