اوٹاوا // کینیڈا کے عوام نے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی کوانتخابات میں فتح کی طرف لے گئے اور ان کی پارٹی کو پھر اقتدار کی کرسی پر بٹھا دیا ۔ لبرل پارٹی نے مڈٹرم انتخابات میں کسی بھی دوسری پارٹی کے مقابلے میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں۔ ٹروڈو کو ایک بار پھر بطور وزیر اعظم دوبارہ مینڈیٹ ملا ہے ۔ ٹروڈو کی پارٹی نے 44 ویں عام انتخابات میں ہاؤس آف کامنز میں 156 نشستیں حاصل کیں ، اس کے بعد کنزرویٹو پارٹی 121 نشستوں کے ساتھ دوسری، بلاک کوئبیکائس کو 32 نشستوں کے ساتھ تیسری ، نیو ڈیموکریٹک پارٹی کو 27 سیٹوں کے ساتھ چوتھی اور گرین پارٹی کو دو نشستوں کے ساتھ پانچویں پوزیشن ملی ہے ۔