عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جسمانی طور خاص افراد کی قومی ٹیم کے کپتان سیدشاہ عزیز نے یہاں جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا سے راج بھون میں ملاقات کی۔ان کے ہمراہ جسمانی طور خاص کرکٹ کنٹرول بورڈ کی چیف ایگزیکیٹوافسرمس غزل خان بھی تھیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے سیدعزیز کو قومی اور بین الاقومی کھیل میدان میں بہترین کارکردگی کیلئے مبارکباددی۔انہوں نے بھارت اور سری لنکاکے درمیان بین الاقوامی وہیل چیئرکرکٹ سیریز جوجموں میں اس سال فروری میں منعقد ہوگی،کا پرموشنل ویڈیو بھی جاری کیا۔