جموں //پیرکے روز یہاں مہیش پورہ چوک میں ریڈ کراس سرائے میں ریڈ کراس سوسائٹی جموں اور ALIMCO پروڈکشن سنٹر ،موہالی چندی گڑھ نے محکمہ سوشل ویلفئیر کے اشتراک سے جسمانی طور ناخیز افراد کیلئے دو روزہ جائزہ کیمپ کا اہتمام کیا ۔کیمپ کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر رمیش کمار، آئی اے ایس نے کیا۔ انہوں نے اپنے افتتاحی تقریر میں اجتماع کو کیمپ کے فوائد کی جانکاری دی۔اس موقعہ پر ALIMCO پروڈکشن سنٹر ،موہالی چندی گڑھ کی باز آباد کاری ٹیم نے تقریباً 150 ناخیز افراد کا معاینہ کیا اور مصنوعی اعضا ،سماعت گوئی ،وہیل چئیروں ، کریچر چھڑیوں وغیرہ کا جائزہ لیا ،ج وتما م رجسٹرڈ افراد کو اگلے کیمپ کے دران مہیا کئے جائیں گے۔کیمپ میں سوسائٹی کے سیکرٹری دنیش گپتا، اجے سلان ، وجے مگوترہ ،راجندر سنگھ ،کمل ورما ، ششانک راول ،پریت دتہ وغیرہ نے بھی شرکت کی۔