سڈنی /مارنس لابوشین/ آسٹریلیا نے ہندوستان کے خلاف بارش کے سبب متاثرتیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن جمعرات کو پہلی پاری میں دن کا کھیل ختم ہونے تک 55 اوور میں دو وکٹ کے نقصان پر 166 رن بنا لیے۔ہندوستان کی جانب سے کوئی بھی تیز گیندباز محمد سراج اور ڈیبیو کرنے والے تیز گیندباز نودیپ سینی نے ایک ایک وکٹ لیا۔ وہ ٹیسٹ میں اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے ہندوستان کے 299ویں کھلاڑی بن گئے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے پکووسکی 460 ویں کھلاڑی بنے۔ لابوشین نے 149 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 67 رن بنائے جبکہ پکووسکی نے 11 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے چار چوکوں کی مدد سے 62 رن بنائے۔ اسٹمپس کے وقت لابوشین 62 رن اور اسٹیو اسمتھ 64 گیندوں میں پانچ شاندار چوکوں کی مدد سے 31 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ اسمتھ نے گذشتہ دو ٹیسٹ کی ناکامی کو پس پشت ڈالتے ہوئے مضبوطی کے ساتھ بلے بازی کی اور ہندوستانی آف اسپنر آر اشون کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیا۔ دو ٹیسٹ سے باہر رہنے کے بعد واپسی کرنے والے اوپنر ڈیوڈ وارنر محض پانچ رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ آسٹریلیا کے کپتان ٹِم پین نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن محمد سراج نے پاری کے چوتھے اوور کی تیسری گیند پر اوپنر ڈیوڈ وارنر کو سلپ میں چیتیشور پجارا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کر کے چھ رن کے اسکور پر میزبان ٹیم کو پہلا جھٹکا دیا۔ وارنر آٹھ گیندوں میں پانچ رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔بعد ازاں تیسرے نمبر پر بلے بازی کرنے آئے لابوشین نے پْکووسکی کا بخوبی ساتھ دیا اور دونوں نے دھیرے دھیرے کھیلتے ہوئے پاری کو سنبھالتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا۔ اس درمیان رک رک کر ہونے والی بارش کے سبب کھیل کئی بار روکنا پڑا اور پہلے دن محض 55 اوور کا ہی کھیل ہو سکا۔پْکووسکی اور لابوشین نے دوسرے وکٹ کے لیے 100 رن کی شاندار شراکت داری کی۔ ہندوستان کی جانب سے کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے تیز گیندباز نودیپ سینی نے پْکووسکی کو پگبادھا آؤٹ کرکے اس شراکت داری کو توڑا۔ پْکووسکی نے 110 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے چار چوکوں کی مدد سے 62 رن بنائے۔
کھیلو انڈیا سرمائی کھیل کی قومی تقریب کا دوسرا باب 11 فروری سے شروع