جموں//جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے خطے میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے شروع کیا گیا آئیکونک ویک فیسٹیول دن بھر جاری رہا۔ محکمہ سیاحت جموں نے توی گالف کورس کے تعاون سے گولف کورس سدھرا جموں میں ایک گالف ٹورنامنٹ "لیڈیز پوٹنگ کمپی ٹیشن" کا انعقاد کیا۔ملک کے مختلف حصوں سے گالف کے کھلاڑیوں نے مقابلے میں حصہ لیا اور اس طرح کے ایونٹس کے انعقاد پر محکمہ سیاحت کی کاوشوں کو سراہا۔کمشنر جے ایم سی اونی لواسا اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، جبکہ سکریٹری گالف کورس سدھرا مانو گپتا مہمان خصوصی تھے، محکمہ سیاحت کی نوڈل آفیسر تنوی گپتا بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کمشنر جے ایم سی نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات خواتین کو ایک نمائش فراہم کرتی ہیں اور ان سرگرمیوں کو سال بھر منعقد کیا جانا چاہیے۔