ڈوڈہ //ڈویژنل کمشنر جموں نے ڈوڈہ ضلع کے ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ وقت مقرر ہ کے اندر اندر تمام منصوبوں پر کام مکمل کریں ۔میٹنگ میں ڈی سی ڈوڈہ کے علاوہ ضلع کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔چیف پلاننگ افسر نے ضلع میں جاری منصوبوں اور مالی پیش رفت کا حاکہ پیش کیا ۔انہوں نے ضلع کیپکس بجٹ ،بیک ٹو ولیج پروگرام ، منریگا اور 14ایف سی کے تحت منظور شدہ کاموں کے حوالے سے بھی ڈیو کام کو آگاہ کیا ۔ڈویژنل کمشنر نے میگا پروجیکٹ یعنی گورنا منٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ ، ہسپتال ، اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ، اندور ہال ، میڈیکل ریسرچ انسٹی چوٹ بھدرواہ ، پولی ٹیکنک کالج بیولی پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ ڈیو کام نے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ جاری تمام کاموں کا پرٹ چارٹ جاری کریں ۔انہوں نے ڈی سی ڈوڈہ سے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ان کاموں کی تکمیل کے حوالے سے پیش رفت کی نگرانی کریں ۔جی ایم سی ڈوڈہ کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ کالج کے انتظامی بلاکس اور ہوسٹل بلاکس رواں سال جون تک حکام کے حوالے کر دئے جائیں گے ۔انہوں نے پرنسپل جی ایم سی کو بھی ہدایت دیں کہ وہ روانہ کی بنیاد پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیں ۔ڈویژنل کمشنر نے ضلع میں بجلی نظام کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ محکمہ کو ہدایت جاری کیں کہ وہ لوگوں کو بلا خلل بجلی فراہم کریں تاکہ انہیں موسم گرما میں بجلی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔جل جیون مشن کے تحت جاری کاموں کے بارے میں بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا اور ڈی سی دوڈہ سے کہا گیا کہ وہ سکیم کے تحت جاری کاموں میں تیزی لائیں ۔اس دوران ایوشمان بھارت سکیم سمیت دیگر مرکزی سکیموں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔