بڈگام//ڈائریکٹر جنرل ہاٹی کلچر نے ضلع بڈگام کے کئی علاقوں کے دورے کے دوران چھون بڈگام میں منی اپل واشنگ مشین اور گرینڈنگ مشین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر نے کہاکہ ہاٹی کلچر شعبے میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقعے فراہم کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ہاٹی کلچر اعجاز احمد بٹ نے چھون بڈگام میں اپل واشنگ مشین اور گرینڈنگ مشین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر باغ مالکان سے خطاب کے دوران ڈائریکٹر موصوف نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے جو اسکیمیں شروع کی گئی ہیں لوگوں کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ محکمہ ہاٹی کلچر نے مختلف اسکیموں کو منظر عام پر لایا ہے جن میں ہائی ڈینسٹی پلانٹیشن اسکیم شامل ہیں جس کے ذریعے بے روزگا رنوجوان اپنی روزی روٹی کما سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس پروجیکٹ پر قلیل رقم خرچ ہوتی ہے لہٰذا نوجوانوں کو اس سلسلے میں آگے آنا چاہئے تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑا ہو سکیں۔ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ ہاٹی کلچر محکمہ باغ مالکان کو سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی خاطر اقدامات کر رہا ہے جس کے زمینی سطح پر ثمر آور نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔