اشرف چراغ
کپوارہ//کپوارہ کے تواریخی قصبہ ترہگام سے تعلق رکھنے والے معروف کرکٹر وسیم شبیر ملک کی آٹھویں برسی کے موقع پر ان کے گھر پر ایک تعزیتی تقریب منعقد کی گئی جسمیں انہیں شاندار الفا ظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقع پر قرآن خوانی کی گئی جبکہ مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی ۔ترہگام اور اس کے ملحقہ علاقوں کے کر کٹ شائقین نے وسیم شبیر کی برسی پر انہیں یاد کیا اور کہا کہ وہ وسیم کو کبھی بھول نہیں پائیں گے کیونکہ انہو ں نے کم ہی وقت میں کر کٹ کے میدا ن میں اپنا نام کمایا ۔واضع رہے کہ 8سال قبل وسیم شبیر سوپور کے مقام پر سڑک کے ایک دلدوز حادثہ میں جا ں بحق ہوئے تھے۔