استنبول //ترکی کے ایک ہسپتال میںزیر علاج کرونا وائرس کی زد میں آئی 93سالہ مریضہ کو کل ہسپتال سے رخصت کیا گیا۔90سالہ الیی گندز کو 10روز قبل ہسپتال میں بھرتی کیا گیا تھا جہاں اس کا علاج و معالجہ کیا گیا اور اس بزرگ خاتون نے کرونا وائرس کو شکست دی ۔ہسپتال سے رخصت ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے اس کیلئے تالیاں بجائیں ۔ الیی گندزکو 31مارچ کو اس وقت ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جب اسے شدید بخار ہوا اور معدے میں درد محسوس ہوا ۔اس کے بعد اس کے اس کا ٹیسٹ کیا گیا جس دوران اسے کرونا وائرس کا شکار پایا گیا ۔ہسپتال سے رخصت ہونے کے بعد مذکورہ خاتون نے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا اور ہر ایک مریض کی صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ترکی میں کرونا وائرس کے 47,000کیس سامنے آئے ہیں ۔