سید اعجاز
ترال//ترال کے انڈور اسٹیڈیم بجونی میں بدھ کے روز 2روزہ ضلع فنسنگ چمپئن شپ کا اغازہواجس میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے200کے قریب کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں ۔ افتتاحی تقریب میں چیر مین سٹیزنز کونسل ترال فاروق احمد ترالی نے بچوں اور خاص کر نوجوانوں کی جانب سے الگ الگ مقابلوںمیں حصہ لینے پر انہیں مبارک باد پیش کی۔ چمپئن شپ میں بیرون وادی سے تعلق رکھنے والے کوچ مسٹر اجے بھی موجود تھے ۔جبکہ جنرل سیکٹری فیاض الفیاض نے بتایا یہ چمپئن شپ پہلی بار ضلع میں منعقد ہوئی ۔