ترال //ہائی سکول ترال میں زون سطح کا ایک پروگرام منعقد ہوا ہے جس میں 18سکولوں کے 70طالب علموںنے شرکت کی۔ نجی و سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلباء نے ان مقابلوں میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ طلباء کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے 4 جج تعینات تھے۔ مباحثے میں الکمی سکول ترال اور گلوبل ویژن سکول ترال نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ کوئز میں سی پی ایم سکول اور ہائی سکول ترال بالا نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پینٹنگ میںہمدرد گرائمر سکول اور الکیمی نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کیا۔اس دوران زونل ایجوکیشن افسر ترال نے کہا’’ہم سکول کے ذمہ داروںکے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے مختصر وقت میں طلباء کو اس مقابلے کے لیے تیار کیا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا’’یقینی طور پر اس طرح کے پروگراموںسے طلباء کی ہمت بڑھتی ہے اور اساتذہ کو طلباء کی پوشیدہ صلاحیتوں کا پتہ چلتا ہے‘‘۔