کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے ضلع کے دور افتادہ علاقوں کی زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے مقصد سے ضلع کے تحصیل ناگسینی میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا۔انکے ہمراہ ایس ایس پی ابرار احمد چودھری ، اے ڈی ڈی سی امام دین ،سی پی او ، محکمہ پی ایم جی ایس وائی، پی ڈی ڈی ،پی ایچ ای کے ایگزیکٹو انجینئراں، چیف میڈیکل افسر ،چیف انیمل ہسبنڈری افسر، سی ای او ، سی ایچ او، تحصیلدار ناگسینی، بی ڈی ا و ناگسینی وضلع کے دیگر محکموں کے افسراں و اہلکار تھے۔اجلاس کے دوران مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ،جنھوںنے متعدد مسائل اُٹھائے،جن میں پی ایم جی ایس وائی، آر اینڈ بی، محکمہ تعلیم، صحت و دیگراں شامل تھے۔ مقامی لوگوں نے بنیادی مسائل جیسے کہ سڑکوں کی بہتری ،سکولوں میں غیر حاضری کی بدعت، پی ایچ سی میں مہیا سہولیات میں بہتری، تیل خاکی کی دستیابی اور خراب سڑکوں کی مرمت زور و شور سے اُٹھائے۔اجلاس کے دوران مقامی لوگوں نے ڈی سی کو انتظامیہ متحرک کرنے کی ستائش کی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ڈی سی ضلع انتظامیہ کے افسروں کو عوامی اہمیت کے حامل مدعوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کہا۔انہوں نے اجلاس کے دورا ن لوگوں کے مسائل کو بغور سے سنا اور انکے ازالہ کی یقین دہانی کی۔ناگیسنی میں جاری مختلف سکیموں کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے لوگوں کو ان سکیموں کے متعلق بیداری پیدا کرنے کی ہدایت دی۔شعبہ تعلیم میں انہوں نے تمام اسکولوں میں فوری طو سے بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنے کی ہدایت دی،تاکہ سٹا ف غیر حاضر نہ رہے۔انہوں نے تمام ڈیٹیچمنٹوں کو منسوخ کرنے کی ہدایت دی کر اساتذہ کو متنبہ کیا کہ اگر وہ اپنے اصل تعنیاتی کی مقامات پر رپورٹ نہیں کرتے ہیں تو انکے خلاف سنگین کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے لوگوں کو اپنے گھروں میں ہی بذریعہ پٹواری پی آر سی فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔ عوامی دربار کے دوران لوگوں کے مطالبے پر انہوں نے سی ایم او کو ہدایت دی کہ سب۔سنٹر پدیارنہ اور پی ایچ سی کئیرو میں سانپ کے ڈھنسنے کے خلاف ویکسین(Anti Vinom Serum)دستیاب رکھنے کی ہدایت دی۔اے آر ٹی او کو نشاندہی کئے گئے مقامات پر ایمرجنسی کے دوران گاڑیاں دستیاب رکھنے کی ہدیات دی گئی۔ناگسینی علاقہ کے بیروز گار نوجوانوں کو کیریکٹر سرٹیفکیٹ اجرا کرنے کے مطالبہ پر ایس ایس پی نے انہیں نزدیکی پولیس پوسٹ پر درخواست پیش کرنے کیلئے کہا ،تاکہ پولیس اپنے طور سے ہی ان کی پیروی کرے۔ ڈی سی نے ناگیسنی کے عوام کو ہائیڈرو الیکٹرک پائور پروجیکٹ کھولنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ اس پروجیکٹ سے علاقہ میں بیروزگاری اور غربت کا خاتمہ کرنے میں مدد ملے گی۔