عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//مارشل آرٹس کی دنیا میں جموں کشمیرکے12برس کے کم عمر لڑکے احمدطہٰ مسعودی نے دمن اوردیو میں بیچ کھیلوں میں شاندار کارکردگی مظاہرہ کرتے ہوئے پانکیک سلات میں سونے کاتمغہ حاصل کیا۔پانچویں جماعت میں زیرتعلیم مسعودی نے 4سے11جنوری تک منعقدہ ان کھیلوں میںشرکت کی۔ان کھیلوں میں ملک بھر کے1200کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔احمدطہٰ مسعودی کاپین کیک سلات کاسفرچھوٹی عمر میں شروع ہوا۔ان کی لگن اور کنبے کاتعاون مارشل آرٹس میں ا ن کی شاندار کارکردگی سبب بنا۔دمن دیومیں منعقدہ بیچ کھیلوں میں نوعمر کھلاڑیوں نے اپنے ہنراورزبردست صلاحیتوں کابھرپور مظاہرہ کیا۔کم عمرہونے کے باوجود طہٰ نے چستی اورپھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔انہوں نے ملک بھر سے آئے سرفہرست کے کھلاڑیوں کوتارے دکھائے۔انہوں نے چار برس میں 25میڈل حاصل کئے جن میں20سونے کے تمغے شامل ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے دوچاندی اور تین کانسی کے تمغے بھی حاصل کئے۔احمد کو والدین اور کوچ محمداقبال کا زبردست تعاون حاصل رہا۔