سرینگر//کشمیرکے صوبائی کمشنر پانڈورانگ پولے ،نے سرینگرکے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بین الاقوامی پروازوں کے شروع کئے جانے کے حوالے سے ایک میٹنگ میں انتظامات کا جائزہ لیا۔سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے23اکتوبر کوبین الاقوامی پروازیں شروع ہوں گی جن سے کشمیر باقی دنیا سے جڑ جائے گا۔ میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر بڈگام، ڈائریکٹر ائرپورٹ اتھارٹی سرینگر، ریجنل ڈائریکٹر شہری ہوابازی،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزکمشیر،سی آئی ایس ایف کے کمانڈنٹ،سی ایم اوبڈگام،سی ایم اوسرینگر اورسرینگر ائرپورٹ کی ڈاکٹر غزالہ شامل تھیں۔اس موقعہ پرڈائریکٹر ائرپورٹ اتھارٹی نے سرینگرائرپورٹ پر سرگرمیوں کے ریگولیشن اورآپریشن کاخاکہ پیش کیا۔اس دوران ائرپورٹ پر ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے دوران مسافروں کی روانگی اورآمد کے موقعہ پربندوبست دیکھنے پرسیرحاصل بحث ومباحثہ ہوا۔صوبائی کمشنر نے اس موقعہ پر تمام انتظامات کوجن میں مسافروں کاانتظام وانصرام،بین الاقوامی اور ملکی پروازوں کے مسافروں کو علیحدہ کرنا،کووِڈریپڈ ٹیسٹ ا ور اس کے علاوہ لازمی RTPCRٹیسٹ48گھنٹے قبل کرانے سے متعلق امور کوبروقت انجام دینے کی ہدایت دی۔دوران میٹنگ ائرپورٹ کے اٹھ کلومیٹر کے دائرے کے احاطے میں اینٹ بٹھوں کی موجودگی پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔