جموں//بی جے پی کے ریاستی صدر نے نئے گورنر کے لئے استعمال کئے گئے الفاظ ،جو کہ سوشل میڈیا مٰں وائرل ہو گیا ہے ،پر جے کے این پی پی کے صدر ہرش دیو سنگھ نے کہا ہے کہ اس سے بی جے پی کی زۃنات اور لیڈر شپ کی عکاسی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو میں بی جے پی نے نہ صرف سبگدوش ہوئے گورنر بلکہ نئے گورنر کے خلا ف ہتک آمیز الفاظ استعمال کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی قیادت کی جانب سے نئے گورنر کو’’ اپنابندا‘‘ کہنا اور کارکنوں کو یقین دہانی کرنا کہ مستقبل میں پارٹی کے مدعوںپر گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے،نہایت ہی ہتک آمیز اور حقار ت آمیز ہے،انہوں نے کہا کہ ان الفاظ سے یہ عیاں ہے کہ بی جے پی نئے گورنر کو کام کرنے کی کھلی چھوٹ نہیں دے گی بلکہ اس کے ذریعہ سے اپنے ایجنڈے کو فروغ دے گی۔انہوںنے کہ کہ اس ساے یہ صاف عیاں ہے کہ ریاست میں گورنر کو بی جے پی کے اشاروں پر کام کرنا ہوگی۔ہرش دیو سنگھ رائے ور دومانہ حلقہ کے پونی چک میں وارڈ نمبر 32 میں عوامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے بی جے پی پر دوہرا رویہ اپنا کو جموں کے عوام کے ساتھ دھوکہ کرنے کا بھی الزام لگایا ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے بی جے پی پر دفعہ 35.اے کے دفاع کے لئے وکلا کی ایک بڑی تعداد معمور کرنے کا بھی الزام لگایا ۔ لوگوں کو این پی پی کی حمایت کرنے پر زور دیتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ فقط این پی پی ہی عوام کے حقوق کے لئے جد و جہد کر سکتی ہے۔اجلاس سے نرمل کشور، گگن پرتاپ، شنکر چب، ادتیہ ہنس، پرتا پ سنگھ ،ترسیم ، جوگیندر،نیرج گپتا، ہربنس سنگھ اور کے کے شرما نے بھی خطاب کیا ۔