جموں//سینئر کانگریسی لیڈر و پارٹی کے اودہمپور۔کٹھوعہ۔ ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ کے کانگریسی امیدوار نے بی جے پی پربے ایمانی کی سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے ۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی قیادت نے 2014 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران کئے گئے وعدوں میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔جموں شہر کے امبپھلا میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وکرما دتیہ نے کہا کہ عام انتخابات ایک گھریلو تہوار اور لوگوں خصوصاً نوجوانوں کو اپنے لیڈر کا انتخاب کرنے کا ایک موقعہ ہے ۔ انہوں نے بی جے پر لوگوں کے ساتھ جھوٹے وعدے کرکے فریب اور دھوکہ دہی کا الزام لگایا ۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اب کی بار عوام متوقع لیڈروں کا انتخاب کرے گی جن کے پاس ایک با وقار زندگی جینے کے لئے اصول، خیالات اور یکجہتی ہوگی۔انہوں نے لوگوں کو بی جے پی لیڈر شپ کی جانب سے اپنائی جا رہی نئی سیاسی چالوں سے خبر دار رہنے کو کہا، جو عوام کو چوکیدار اور پلوامہ ہلاکتوں پر بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بار کٹھوعہ حلقہ میں مقابلہ کانگریس پارٹی اور بی جے پی کے درمیان ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا امیدوار اپنے دور اقتدار میں لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں اور لوگ انکے کام سے تنگ آگئے ہیں جو فقط کاغذں تک ہی محدود ہے جبکہ زمینی سطح پر کُچھ نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اودہمپور ۔کٹھوعہ حلقہ میں کانگریس کا امیدوار بی جے پی کو شکست دیگی ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے من بنا لیا ہے کہ وہ بی جے پی کو عوام کُش پالسیوں کے خلاف معقول جواب دیں گے۔وکرما دتیہ نے اعادہ کیا کہ موجودہ حالات میں لوگوں نے اودہمپور۔کٹھوعہ حلقہ کو بحرانی صورتحال سے باہر نکالنے کے لئے کانگریسی لیڈر شپ پر نظریں لگائی ہیں،جو ڈوگروں کے جذبات کی صیح ترجمانی کرے گی۔انہوں نے حلقہ کو ترقی اور خوشحالی کے دور میں لی جانے کا وعدہ کیا ہے۔