عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//دیہی معاش کو بہتر بنانے اور مقامی مویشیوں کے تحفظ کی کوششوں کے تحت سکاسٹ نے کرناہ میں بڑے پیمانے پر بیداری کیمپ کا انعقاد کیا۔یہ اقدام معیار اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانا تھا۔ایم ایل اے کرناہ جاوید احمد مرچال، جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، نے ترقی پسند کسانوں میں بھیڑیں تقسیم کیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دور دراز سرحدی علاقوں تک پہنچنے اور مقامی قیمتی جینیاتی وسائل کے تحفظ کیلئے اہم اقدام کرنے کیلئے سکاسٹ کی کوششوں کو سراہا۔آئوٹ ریچ پروگرام ٹنگڈار اور کرناہ کے دور دراز علاقے میں بھیڑ پالنے والوں کو بااختیار بنانے پر مرکوز تھا۔ٹنگڈارمیں تقریباً 65بھیڑ پالنے والوں کو مقامی جینیاتی وسائل کے تحفظ اور سائنسی پرورش کے طریقوں کو اپنانے کی اہمیت کے بارے میں تعلیم دی گئی۔ 39مستفیدین کو ضروری چیزیں فراہم کی گئیں۔