بھدرواہ //منشیات کے خلاف جاری جد و جہد میں بھدرواہ پولیس نے 4 بین ریاستی منشیات سمگلروں کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی ہے۔ پولیس اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب ایس ایچ او بھدرواہ ظہیر اقبال کی قیادت میں ایک پویس ٹیم نے زیر نگرانی ایس ڈی پی او بھدرواہ توصیف احمد ،اے ایس پی راجندر سنگھ اور ایس ایس پی ڈوڈہ شبیر احمد بھدرواہ۔جائی روڈ پر گپت گنگا مندر کے نزدیک ایک ناکہ لگایا اور ایک ماروتی برئیزا زیر نمبرJK06-9717 کو روکا ۔ گاڑی کی تلاشی پر پولیس نے ایک کلو گرام پیکٹ ہیروئن،150گرام چرس ،2 گرام ہیروئن /چٹا اور 2,49,900 روپے نقدی برآمد کرکے چار افراد کو گرفتار کیا ۔ایس ایس پی ڈوڈہ شبیر حمدکھٹانہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا خُلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ بھدرواہ پولیس نے ایک کاروائی میں طار منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے اہم کامیانبی حاصل کی، انہوں نے کہا کہ مبینہ ملزمان نے منشیات کی بھاری کھیپ وادی کشمیر سے حاصل کی تھی اور اسے اب بھدرواہ میں فروخت کرنا تھا ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میںمزید تحقیقات جاری ہے تاکہ اس سرغنہ کا پتہ لگایا جا سکے جسے یہ منشیات فروخت کرنا تھا ۔گرفتار شد گان کی پہچان بطور محبوب احمد بٹ ولد دین محمد بٹ ساکنہ پونیجا، بھدرواہ، ارشاد احمد ولد نذیر احمدنجار ساکنہ پونیجا، بھدرواہ،ارشاد تانترے ولد غلام نبی تناترے ساکنہ اننت ناگ اور نثار احمد ولد عبدالکریم گنائی ساکنہ دریجہ بھدرواہ کے بطور کی گئی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 89/2018 زیر دفعہ8/20/21/22/29 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج کیا ہے۔ایس ایس پی نے عام لوگوں سے منشیات کی بدعت میں بڑھ رہے اضافہ سے نمٹنے کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے،تاکہ منشیات کی بدعت کا خاتمہ ہو سکے۔