سرینگر// بھدر واہ میں 52سالہ خاتون اور اِس کا نوجوان بیٹا اُس وقت ہلاک اور7دیگر شدید زخمی ہوئے جب بھدر واہ ۔چھمبا لنک روڑ پر ایک مسافر گاڑی کو حادثہ پیش آیا ۔ قصبہ بھدرواہ سے24کلو میٹر کی دوری پر بھدر واہ ۔چھمبا لنک روڑ پر کھانی ٹاپ کے نزدیک مسافر وین کا ڈرائیور اچانک گاڑی پر کنٹرول کھو گیا جسکے نتیجے میں یہ پلٹ کر گہری کھائی میں جاگری ۔ جس کے نتیجے میں اس میں سوار مانا دائی اور مکیش موقعے پر ہی ہلاک ہوئے ۔بتایا جاتا ہے کہ مسافر وین زیر رجسٹرڈ نمبرJK06A/1698بھدرواہ سے مشہور معروف سیاحتی مقام پڈری مید ئو کی طرف جارہی تھی ،جس دوران بھدر واہ ۔چھمبا لنک روڑ پر کھانی ٹاپ کے نزدیک حادثہ پیش آیا ۔ایس ڈی پی او بھدرواہ توسیف ریشو نے بچائو کارروائی کا ازخود جائزہ لیا اور زخمیوں کو ضلع اسپتال بھدرواہ فوری طور پر پہنچایا گیا ۔اے ایس پی راجندر سنگھ کے مطابق بھدر واہ کے مطابق گاڑی میں9مسافر بشمول ڈرائیور سوار تھے ۔