نئی دہلی// ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جارہاہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 1لاکھ 26ہزار 789افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں اور سرگرم معاملات کی تعداد بڑھ کر 9لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 1لاکھ26ہزار789 افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ 28 ہزار 574 تک پہنچ گئی ۔ اس عرصہ کے دوران 59ہزار258 مریض صحت مند ہوئے اور شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 1کروڑ 18 لاکھ 51ہزار393 ہوگئی ۔سرگرم معاملات کی تعداد 66ہزار846 کے اضافے سے مجموعی تعداد 9لاکھ10ہزار319 ہوگئی۔ ملک میں مزید 685 اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1لاکھ66ہزار862 ہوچکی ہے ۔ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 91.67 فیصد ،ایکٹیو کیسز کی شرح 7.04 فیصد ، جبکہ اموات کی شرح1.29 فیصد ہوگئی ہے۔ملک میں ریاست مہاراشٹرکورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کے معاملہ میں سرفہرست ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 29ہزار289 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 5لاکھ2ہزار982 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران ریاست میں مزید 30ہزار296 مریض صحت مند ہوئے ۔ وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد26لاکھ 13ہزار 627تک جا پہنچی ہے جبکہ 322 مزید مریضوں کی اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 56652 ہوگئی ہے ۔