فیاض بخاری
بارہمولہ//’’سیو یوتھ سیو فیوچر‘‘ تنظیم نے بگ بیش گتیار یوتھ فورم کے تعاون سے گتیار بارہمولہ میں بگ بیش لیگ 2023 کے پہلے ایڈیشن کی شاندار فائنل تقریب کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ اس دوران کلاسیکل ہیسٹرس گتیار نے میر اسٹار گتیار کو اس فائنل میچ میں 36 رنز سے ہرادیا۔اس تقریب میں ضلع کے معززین اور تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد کی پرجوش شرکت ہوئی۔ تقریب کا موثر انتظام چیف آرگنائزر محمد شفیع لون، جاوید احمد راجہ، میر مدثر، الطاف حسین، مانیا سرور، مدثر لون، عرفان احمد میر، لون سجاد اور دیگر پرعزم رضاکاروں کی محنت سے ممکن ہوا۔
تقریب میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بارہمولہ الطاف احمد خان، بارہمولہ کے معروف سماجی و سیاسی کارکن غلام حسن راہی، “سیو یوتھ سیو فیوچر” فاؤنڈیشن کے چیئرمین وجاہت فاروق بٹ، ب میونسپل کونسل بارہمولہ کے چیئرمین عمر ککرو، صدر بارہمولہ کرکٹ فورم عبدالخالق، جنرل سکریٹری زبیر احمد ڈار، اور سرپنچ گتیار ، محمد رجب لون، صدر جامع مسجد گتیار حاجی غلام نبی میر سمیت ضلع کے دیگر معززین اور بارہمولہ کے معروف کمنٹیٹر کفایت احمد موجود تھے۔ “بگ بیش گتیار” ٹورنامنٹ، پہلا ایڈیشن 2023، بارہمولہ کے مختلف حصوں سے 32 ٹیموں کی پرجوش شرکت کا مشاہدہ کیا ۔ تقریب کا اختتام تمام معززین کی جانب سے ٹورنامنٹ کے فاتح اور رنر اپ کو انعامات سے نوازنے کیساتھ کیاگیا۔