جموں//سٹیپنگ سٹون سکول بڑی براہمناں میں رکھشابندھن تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں بچوں نے گروپ سانگ،رائم اورڈانس پیش کیا۔رکشابندھن بھائی بہن کے متبرک رشتے کی علامت کے طورپرمنایا جاتاہے۔اس دوران تقریب میں سکول کی پرنسپل انجلی شرما نے لڑکی کی اہمیت کوبیان کیاکہ کس طرح ایک بچی کی پیدائش گھرمیں خوشیاں لاتی ہے۔