سرینگر//بڈگام میں سرمائی یوتھ اینڈ اسپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوا جس میںکشمیر ایلیٹ کلب نے والی بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔ بڈگام سرمائی والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل ینگ اسپائکرز نصراللہ پورہ اور کشمیر ایلیٹ کلب بڈگام کے درمیان ڈسٹرکٹ پولیس لائنز گراؤنڈ بڈگام میں کھیلا گیا۔ جس میں کشمیر ایلیٹ نے میچ 1:2سے جیت لیا۔ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے16 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔یہ تقریب بڈگام پولیس کے زیر اہتمام جموں و کشمیر پولیس سوک ایکشن پروگرام کے تحت منعقدہ ہوئی جو سرمائی نوجوانوں اور کھیلوں کے میلے کے اختتام پر تھی۔ایس ایس پی بڈگام طاہر گیلانی نے شرکاء میں ٹرافیاں اور یادگاریں تقسیم کیں۔