بڈگام //ارشاد احمد//بڈگام کے لبرتل میں اینٹ کے بٹھہ کام کرنے والے غیر مقامی مزدوروں کے درمیان آپسی لڑائی ہوئی جس میں ایک مزدور کا قتل ہوا۔پولیس کی بروقت کارروائی میں دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔پولیس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ لبرتل میں واقع اینٹ بٹھہ B71پر جمعہ کی شام غیر مقامی مزدوروں کو کسی بات پر آپس میں لڑائی ہوئی جس کے نتیجے میں ایک مزدور 35 سالہ مان سنگھ ولد پرتاپ سنگھ ساکنہ شاہجہاں پور اترپردیش شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑبیٹھا۔پولیس نے اس سلسلے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث دنیش کمار اور روپ رام ساکن شاہجہاں پور اتر پردیش کو گرفتار کیا اور اسکے دوسری ساتھی کو بڈگام ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کرلیا۔اس سلسلہ میں کیس زیر نمبر 297/2021 تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں درج کیا گیا ہے۔