جموں //محکمہ سکول ایجوکیشن جموں کے کونسلنگ سیل کی طرف سے بچوں میں منشیات کی روکتھام کےلئے ایک پینل بحث کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ تعلیم پولیس ، محالجین ، اساتذہ ، اور ماہرین نے شرکت کی ۔ مباحثوں میں مقررین نے منشیات کو نئی نسل کےلئے تباہ کن قرار دیتے ہوئے بچوں پر زور دیا کہ وہ اس لعنت سے بچیں ۔ رومیش شرما ہیڈ کونسلنگ سیل ڈی ایس ای جے نے تعارفی خطبہ پیش کرتے ہوئے منشیات کے استعمال کے اثرات کی وضاحت کی اور اسکولوں کے بچوں کو منشیات سے نمٹنے کےلئے حقائق اور عملی حل فراہم کیے۔ سواتی شرما Dy.S.P. ہیڈ کوارٹرز نے اس لعنت کو روکنے میں پولیس کے کردار ، پولیس کے ذریعہ جموں میں کام کرنے والے ڈی ایڈیکشن مراکز اور محکمہ پولیس کے ذریعہ فراہم کردہ مشاورت خدمات پر روشنی ڈالی۔ڈاکٹر راجیش نے منشیات کی قسم ، منشیات کے استعمال کی وجوہات ، علامات اور نشے کی عادت اور علاج ومعالجے پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقعہ پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔