رام بن //ضلع کے بٹوت علاقہ میں کمانڈنٹ انڈین ریزرو پولیس کی 16ویں بٹالین اے کے مہاجن نے ایک مسافر شئیڈ کا افتتاح کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس مسافر شئیڈ کی تعمیر پولیس نے سوک ایکشن پروگرام کے تحت کی ہے۔پولیس نے لوگوں کی مانگ پر بٹوت میں ہی 2لاکھ روپے کی مالیت سے ایک واٹر کولر نصب کیا ۔ اس موقعہ پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ انڈین ریزرو پولیس کی 16ویں بٹالین اے کے مہاجن نے لوگوں کو یقین دلایا کہ مستقبل میںمزید ایسے عوامی فائدے کے پروجیکٹ رام بن کے عوام کے نام وقف کئے جائیں گے۔انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ عوام اس مسافر شئیڈ کی دیکھ ریکھ کریں گے ۔مقامی لوگوں نے پولیس کی جانب سے انکی سہولیت کے لئے کام کرنے پر کمانڈنٹ کا شکریہ ادا کیا۔