محمد تسکین
بانہال // جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ بھاری بارشوں، پسیاں گرنے اور پتھر کھسکنے کے باعث بند ہونے کے بعد شمالی ریلوے نے درماندہ مسافروں کی سہولت کیلئے سرینگر اور کٹرا کے درمیان خصوصی ریل سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق خصوصی ٹرین جمعرات شام 5بجے سرینگر سے روانہ ہو کر رات 8بج کر 15منٹ پر کٹرا پہنچے گئی جبکہ واپسی پر یہی خصوصی ٹرین جمعہ کی صبح 8بج کر 45منٹ پر کٹرا سے روانہ ہو کر 11بج کر 50منٹ پر سرینگر پہنچے گی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی سروس شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے پھنسے ہوئے مسافروں کے دباؤ کو کم کرنے اور سفری سہولت فراہم کرنے کیلئے شروع کی گئی ہے اور امید ہے کہ ہزاروں درماندہ مسافر ، سیاح اور امرناتھ یاتری اس سہولیت سے مستفید ہونگے ۔