نیوز ڈیسک
جموں //ڈپٹی کمشنر جموں اینوی لواسا نے اتوار کے روز تمام لوگوں سے کہا ہے کہ وہ 10 دن کے اندر بغیر کسی جائز لائسنس کے اسلحہ جمع کرائیں ورنہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ڈپٹی کمشنر کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق اسلحہ جمع کرنے کی ہدایت کی تھی، جن کے لائسنس-UIN NDAL پر اپ لوڈ نہیں کیے گئے تھے یا یاایس ڈی ایم/تحصیلداروں کے ذریعہ جاری کیا گیا تھا یا کسی بھی وجہ سے تجدید نہیں کیا گیا تھا۔””، اس دفتر کے نوٹس میں آیا ہے کہ اسلحہ لائسنسوں میں مذکورہ تضادات کے باوجود اب بھی بہت سے لوگ اسلحہ رکھے ہوئے ہیں۔” اس میں لکھا گیا ہے کسی بھی ایسے شخص کو آخری موقع دیا جاتا ہے جس کے پاس کوئی بھی ایسا ہتھیار ہو جس میں اس کے پاس اسلحہ لائسنس نہیں ہے کہ وہ دس دن کی مدت کے اندر اپنا اسلحہ متعلقہ تھانے میں جمع کرائے۔ جس میں ناکام ہونے پر، اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کی جائے گی۔”